عالمی سطح پر ایران کا مستقبل روشن ہے: ظریف

تہران، 28 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خوداعتمادی، مزاحمت، سائنس اور اندرونی صلاحیت پر انحصار کرنے کی بدولت اس کا مستقبل عالمی سطح پر روشن ہے.

ان خیالات کا اظہار ''محمد جواد ظریف'' نے جمعرات کے روز تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجود دور میں سائنس اور ریسرچ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور سے متعلق ہمیں بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے تاریخی احکامات کو مد نظر رکھنا ہوگا جس میں انہوں نے فرمایا تھا عوام ہمارے لئے بڑی نعمت ہے اور انھیں ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہئے.
ظریف نے بتایا کہ ہم قوم کے بغیر کچھ بھی نہیں اگر اگر اس حقیقت کو من و عن تسلیم کیا جائے تو ہماری راہ میں کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ شروع دن سے ہی ایران اور ملکی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے کام کررہا ہے. امریکہ نے اس مقصد کے لئے بہت اقدامات کئے، مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جس طرح وارسا میں ایران مخالف کانفرنس کی گئی.
محمد جواد ظریف نے کہا کہ مگر تمام امریکی کوششوں کو شکست ہوئی بالخصوص وارسا کانفرس بھی بے نتیجہ رہی کیونکہ دنیا، اب مغرب کے ساتھ یرغمال نہیں.
انہوں نے کہا کہ امریکی شکست کا ایک اصل وجہ ایران کی خودمختاری ہے، ہم نے اپنی قومی خودمختاری کو اپنی جد و جہد سے یقینی بنائی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@