شامی صدر کی ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ شام کی دعوت

تہران،27 فروری، ارنا- شام کے صدر "بشار اسد" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کو دورہ شام کی دعوت دی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد، ایران میں تعینات شامی سفیر نے ظریف کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں شامی صدر کی جانب سے ایرانی وزیرخارجہ کو دورہ شام کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ان کے شامی ہم منصب "ولید المعلم" نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@