پاکستان اور بھارت صبر و تحمل سے کام کریں: ظریف

تہران، 27 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں.

"محمد جواد ظریف" نے بدھ کی شام اپنے پاکستانی ہم منصب "شاہ محمود قریشی" کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا.
اس موقع پر انہوں نے یہ پیشکیش کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاک بھارت مسائل کو پرامن طریقے سے حل کروانے کے لئے مدد کرنے پر آمادہ ہے.
ظریف جلد اپنی بھارتی ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@