ایران کا مصر سے آتشزدگی واقعے پر تعزیت کا اظہار

تہران، 27 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے مصری دارلحکومت قاہرہ میں مسافر بردار ٹرین میں آتشزدگی کے حادثے پر مصری حکومت اور عوام کیساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ "بہرام قاسمی" نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق، مصر کے شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ آنے والی مسافر بردار ٹرین میں "رامسس" اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
آتشزدگی کی شکار ٹرین کی بوگیاں ریلوے اسٹیشن پر الٹ گئیں جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@