ایران آرمینیا مشترکہ سیکیورٹی ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

تہران، 27 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا کے درمیان باہمی سیکیورٹی تعاون کی توسیع کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ سیکورٹی ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ کے دائریکٹر سیکیورٹی "حسین کلانتری"، ایرانی وفد کی قیادت میں اس اجلاس میں شریک تھے۔
ہونے والے اجلاس میں منظم جرائم، دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام سمیت، دونوں ممالک کے شہریوں کو دونوں ملک میں سفر کرنے کیلئے سہولیات کی فراہمی اور سیاحوں کی امن کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
ایران اور آرمینیا کے درمیان مشترکہ ورکنگ سیکیورٹی گروپ کا دوسرا اجلاس 24 سے 26 فروری تک آرمینیا کے دارلحکومت یروان میں منعقد ہوا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@