ایران کا بھارت اور پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

تہران، 27 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے پاک بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں۔

ترجمان محکمہ خارجہ "بہرام قاسمی" نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے حساس علاقے کے دو اہم ممالک پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خطے کی پیچیدہ صورتحال جسے بد امنی، عدم استحکام اور بیرونی مداخلتوں سے نقصانات کا سامنا ہے، کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیاسی طریقوں سے تمام مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@