ایران آرمینیا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کی برآمدات پر تیار

تہران، 27 فروری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم آرمینیا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کی برآمدات کے لئے تیار ہیں۔

یہ بات "حسن روحانی" نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے آرمینی وزیر اعظم "نکول پاشینیاں" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آرمینی نئی حکومت میں زیادہ مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط کرنا ہوگا۔
صدر روحانی نے ایران مخالف پابندیوں پر آرمینیا کے حمایتی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کوئی غیرملکی مداخلت کے بغیر قومی مفادات کو فروغ کے لئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرمینیا کے ساتھ سیاسی، ثقافتی، سیاحتی، تعلیمی اور یونیورسٹی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گیس اور بجلی کے شعبوں میں اہم اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور نقل وحمل، کوریڈور شمالی جنوبی کی سہولتوں کی ضرورت ہے۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@