ایران جوہری معاہدے کا مشترکہ اجلاس ویانا میں منعقد ہوگا

ماسکو، 27 فروری، ارنا – ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس اگلے ماہ ویانا میں منعقد ہوگا جس میں ایران سمیت روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندے شریک ہوں گے.

یہ بات بین الاقوامی اداروں میں تعینات روس کے مستقل مندوب 'میخائل اولیانوف' نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے کمیشن کے اجلاس میں رکن ممالک کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر شرکت کریں گے.
روسی مندوب نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں روس، تین یورپی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی سے ایران اور یورپ کے درمیان تجارت کی حمایت کے لئے متعارف کئے جانے والے مخصوص مالیاتی میکنزم انسٹیکس سے معلومات حاصل کرے گا کیونکہ یہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ انسٹیکس میکنزم سے روس کو کتنا فائدہ ہوگا اور کس طریقے سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کیا جاسکتا ہے.
میخائل اولیانوف کا کہنا تھا کہ ابھی تک انسٹیکس میکنزم ہمارے لئے واضح نہیں ہے اسی لہذا جوہری معاہدے کے کمیشن کے آئندہ اجلاس میں اس سے متعلق مزید تفصیلات طلب کریں گے.
روسی مندوب نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں جوہری معاہدے سے متعلق ایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے ایرانی اقدامات پر ذرہ برابر بھی شک کا اظہار نہیں کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@