ایران میں ناقابل حل مسئلہ موجود نہیں ہے: ارنا چیف

خرم آباد، 27 فروری، ارنا – ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ناقابل حل مسئلہ اور بحران موجود نہیں ہے۔

"سید ضیاء ہاشمی" نے علاقائی سطح پر ایران کی اچھی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کا دورہ ایران، ہمارے ملک کی علاقائی طاقت، اسٹریٹجک اور پالیسی کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست جانتے ہیں کہ ایران پر حملہ کرنے کو پہلے سے زیادہ مشکل اور بڑی قیمت کا سامنا کیا جائے گا۔
ارنا چیف نے کہا کہ بشار الاسد کی جانب سے ایران کا دورہ جنگ پسند کرنے والوں کے لئے ایک ڈیٹرنس پیغام کا حامل تھا۔
انہوں نے ایرانی کی طاقتور قوم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق اور وینزویلا سے مختلف ہے اور ہمارے عوام مختلف مشکلات اور مسائل کے باوجود حکومت کے ساتھ رہے ہیں۔
٭٭یورپ کا ایران کیساتھ تعلقات کو فورغ کا خواہاں٭٭
ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ یورپ مشرق وسطی میں جنگ کرنا چاہتا نہیں ہے مگر فوجی سلسلے پر پہنچنا سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کے اقتصادی مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے علیحدگی جنگ کو روکنے کے لئے مددگار ثابت نہیں ہے اور اگر اسلامی جمہوریہ ایران اس عالمی معاہدے سے نکل کرے تو امریکہ، سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کے مفاد میں ہوگا۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@