ایک لاکھ غیرملکی سیاح کی ایرانی صوبے یزد کی سیر

یزد، 27 فروری، ارنا – ایرانی صوبے یزد کے ادارے ثقافت، دستکاری مصنوعات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدا سے گزشتہ مہینے کے آخر تک ایک لاکھ غیرملکی سیاحوں نے اس صوبے کے تاریخی، ثقافتی مقامات اور قدرتی مناظر کی سیر کی۔

یہ بات "سید مصطفی فاطمی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں نے یزد میں مسجد جامع، آگ مندر، زرتشتی عوام کی چادر، اسکندر جیل، میبد کا نارین قلعہ اور دوسرے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، غیرملکی بالخصوص یورپی سیاح ایرانی صوبے یزد، فارس اور صفہان کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور گزشتہ سال کے آخر تک صوبے یزد کے سیاحوں کی تعداد میں پانچ گنا تک اضافہ کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی کمیٹی نے، پولینڈ میں منعقدہ 41ویں اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر یزد میں واقع قدیمی علاقے کو بین الاقوامی ورثے کی فہرست میں شامل کردیا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@