ایرانی خارجہ پالیسی کی بالادستی کی ہمیشہ فکر کی ہے: ظریف

تہران، 27 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملکی خارجہ پالیسی کی بالادستی اور دنیا میں ایرانی قوم کے مفادات کو یقینی بنانے کے سوا کسی ٖغیرمتعلق چیز کی فکر نہیں کی ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی عوام کی محبت اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزارت خارجہ رہبر معظم اور صدر مملکت کی قیادت، نگرانی اور ہوشیاری کے ساتھ اصولی قوانین اور ملکی پالیسیوں کے تحت اقتدار اور طاقت کے ساتھ اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق، ظریف نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا مگر ایرانی صدر "حسن روحانی" نے بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ کے نام ایک خط میں ان کے استعفی کو منظور نہیں کرلیا۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@