ایرانی ٹائیکوانڈو ٹیم کی ایشین کپ مقابلوں میں فتح

تہران، 27 فروری، ارنا – ایرانی اوپن یونیورسٹی کی ٹائیکوانڈو ٹیم نے 9ویں ایشین کپ مقابلوں میں فتح حاصل کرلی۔

ایرانی ٹیم نے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پانچ سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرکے 749 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
دوسری ایرانی ٹائیکوانڈو ٹیم نے تین طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کرکے 450 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق، 9ویں ایشین ٹائیکوانڈو کپ مقابلون کا گزشتہ روز ایرانی جزیرے کیش میں انعقاد کیا گیا جس میں 11 ممالک سمیت اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، عراق، عمان اور شام کے 77 کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@