ایرانی صدر نے وزیر خارجہ  کے استعفی کو منظور نہیں کرلیا

تہران، 27 فروری، ارنا – صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے استعفے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے استعفے کو ملکی مصلحت کے لئے صحیح نہیں سمجھتا اسی لئے اسے منظور نہیں کیا جائے گا.

ایرانی صدر "حسن روحانی" نے بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ کے نام ایک خط میں ان کے استعفی کو منظور نہیں کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے احکامات کے مطابق، آپ ایران مخالف امریکی دباؤ کی فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اسی وجہ سے میں آپ کے استعفے کو ملکی مفادات کے منافی سمجھتا ہوں.
صدر روحانی نے کہا کہ ہم اچھی طرح ملکی مسائل پر واقف ہیں اور اللہ تعالی کی مدد سے تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ آپ کے استعفی سے ہمارے دشمن بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کی خوشی محمد جواد ظریف کی کامیابی کی علامت اور آپ کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی بہترین وجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ قائد اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے لئے قابل اعتماد ہیں لہذا ہوشیاری اور دلیری کے ساتھ اپنے راستے کو جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران نیویارک، ویانا، برسلز، ہیگ، وارساو اور میونیخ میں امریکی سازشوں کے خلاف آپ کی پالیسی کامیابیاں عالمی اور علاقائی سطح پر قابل ذکر ہے۔
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@