سپین، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کا خواہاں

میڈرڈ، 27 فروری، ارنا - ہسپانوی وزیر خارجہ ''یوزَیپ بورَیل'' نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کا تحفظ چاہتا ہے.

یہ بات یوزَیپ بورَیل نے مصر میں یورپی یونین اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خطے سے متعلق ایرانی پالیسی اور ان کا میزائل پروگرام ہمارے لئے باعث تشویش ہے تاہم ایران جوہری معاہدے کی مدد سے تخفیف جوہری ہتھیار کو ممکن بنایا جاسکتا ہے.
ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان اصل مسئلہ ایران پر اختلاف ہے جبکہ خلیج فارس خطے میں موجود عرب ممالک ایران کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگ اس بات پر کہ ایران خطرہ ہے، اتفاق نہیں کرتے اور نہ ہم ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے یکطرفہ فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ ایران جوہری معاہدے سے ہماری سلامتی جڑی ہوئی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@