ایران جاپان بینکنگ تعلقات بحال ہوں گے

تہران، 26 فروری، ارنا- ایران میں تعینات جاپان کے سفیر نے حالیہ مہینوں میں ایران میں جاپانی کمپنیوں کی تجارتی سرگرمیوں کے از سرنو آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے بینکنگ تعلقات کی بحالی سے ایران جاپان تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

یہ بات "میستو گوساتیو" نے ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے جاپانی کمپنیوں کی جانب سے ایرانی تیل کی از سرنو خریداری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران میں سرگرم جاپانی کمپنیوں نے گزشتہ مہنیوں میں بھی ایران کیساتھ اپنے تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک کے مفادات کے مطابق ایران کیساتھ اپنے تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
امریکی پابندیوں کی وجہ سے جاپان کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات عارضی طور پر بند ہوگئی تھیں تاہم ایران اور جاپان کے درمیان بینکاری لین دین کے نئے نظام کے قیام کے بعد تیل سودوں کے لیے راستہ ہموار ہوگیا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@