یوم چابہار کانفرنس کا اگلا اجلاس افغانستان میں منعقد ہوگا

چابہار،26 فروری، ارنا- افغانستان کے نائب وزیر برائے نقل و حمل امور نے کہا ہے کہ یوم چابہار کانفرنس کا اگلا اجلاس " افغانستان میں ٹرانزٹ کے مواقع" کے عنوان سے آئندہ سال، افغانستان میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
یہ بات "امام محمد وری ماچ" نے چابہار کے فروغ پر منعقدہ بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کے نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو چابہار میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹرانزٹ اور تجارت کے شعبوں میں چابہار کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے اسٹریٹجک پوزیشن کی وجہ سے افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں نے چابہار میں 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر برائے نقل و حمل نے مزید کہا کہ فی الحال افغانستان کے 114 تاجر اور اقتصادی کارکن چابہارمیں سرگرم عمل ہیں اور آئندہ میں بھی ان کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔
انہوں نے چابہار کے فروغ کے سلسلے میں ایران، افغانستان اور بھارت کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ میں افغانستان ایران کا ایک بہت بڑا شراکت دار ہے اور اسی لیے افغانستان کے نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو چابہار میں تجارت کرنے میں دلچسبی رکھتے ہیں۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@