بھارت، چابہار بندرگاہ کی جلد توسیع کیلئے پر عزم ہے

چابہار،26 فروری، ارنا- بھارت کے نائب وزیر برائے نقل و حمل، شاہراہوں اور جہازرانی امور نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران، افغانستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے مطابق، چابہار بندرگاہ کی جلد توسیع کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بات "گوپال کریشنا" نے ایرانی بندرگاہ چابہار کے فروغ پر منعقدہ بین الاقوامی اجلاس میں کہی۔
انہوں نے وسطی ایشیا اور قفقاز کے ممالک کو چابہار ٹرانزیٹ ٹریڈ معاہدے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بھارت، چابہار میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سب سے زیاد چابہار بندرگاہ کے فروغ کے ثمرات سے مستفید ہوگا لہذا ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن کو جلدی سے بچھانا، مزید ترقی کی راہ میں مددگار ثابت ہوگا۔
گوپال کریشنا نے کہا کہ ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں چابہار بندرگاہ ایک اہم موڑ ہے۔بھارت کے نائب وزیر برائے نقل و حمل، شاہراہوں اور جہازرانی امور نے مزید کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانا، ٹرانزٹ ٹریڈ کے عمل سمیت، برآمدات اور درآمدات کے عمل کی توسیع میں مدد ملے گی۔
انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے علاوہ چابہار میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@