ایران کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ اور مذاکرات کرنے پر زور

تہران، 26 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل کریں.

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر تمام اختلافات کو بات چیت کے ذریعے سے حل کریں.
انہوں نے پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب امور کے حل کے لئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں.
قاسمی نے مزید بتایا کہ ایران جو خود دہشتگردی کا بڑا شکار ہے، سمجھتا ہے کہ دہشتگردی او انتہاپسندی کی روک تھام صرف اجتماعی تعاون اور تمام ممالک کے بلاتفریق اقدامات سے ممکن ہے.
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی جنگی طیاروں نے منگل کی علی الصبح پاکستان کے اندر حملہ کرکے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے.
دوسری جانب پاکستان کی اعلی سیاسی اور عسکری قیادت نے بھارتی دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج تمام خارجی حملوں اور دراندازی کا مناسب انداز میں جواب دینے کے لئے تیار ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@