ایرانی قوم 40 سالوں میں زیادہ طاقتور اور اس کا دشمن مزید کمزور ہوا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، 26 فروری، ارنا - سپریم لیڈر اسلامی جمہوریہ ایران نے فرمایا ہے کہ گزشتہ 40 سالوں میں ایرانی قوم کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارا دشمن ماضی سے زیادہ کمزور ہوا ہے.

ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ''سید علی خامنہ ای'' نے منگل کے روز ایرانی قصیدہ خوانوں اور ذاکرین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
یہ ملاقات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور ایران میں ماؤں کے قومی دن کی مناسبت سے ہوئی.
انہوں نے فرمایا کہ ایرانی عوام نے ان 40 سالوں میں اللہ کے فضل و کرم اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے تمام مشکلات پر قابو پالیا ہے اور آج ماضی سے زیادہ طاقتور ہے جبکہ ہمارا دشمن مزید کمزور ہوا ہے.
قائد انقلاب نے مزید فرمایا کہ انھی چار دہائیوں کے دوران دشمن نے اسلامی انقلاب کے خلاف سر توڑ سازشیں کیں، بعض جگہوں پہ ہمیں نقصان بھی پہنچایا تاہم ایرانی عوام نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے ان مسائل پر غلبہ پالیا.
انہوں نے معاشرے میں خاندان کی عزت اور اقتدار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خاندانی نظام اللہ کی طرف سے ایک سنت حسنہ ہے مگر انسانیت کے دشمن بشمول امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست دنیا میں خاندان کی عزت اور اس کی اہمیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں.
آیت اللہ خامنہ ای نے ذاکرین امام حسین (ع) اور قصیدہ خوانوں کو اسلام اور انقلاب کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ آج حق اور باطل کے درمیان صف بندی بلکل نبیوں کے دور کی طرح ہے، جس طرح اس زمانے میں باطل عناصر کو شکست ملی آج بھی اسلامی انقلاب کو دشمنوں سے ہرگز خوف نہیں کھانا چاہئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@