اعلی ایرانی سفارتکار کی عراق میں عمار حکیم سے ملاقات

بغداد، 26 فروری، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' نے دورہ عراق کے موقع پر قومی تحریک حکمت کے سربراہ ''سید عمار حکیم'' کے ساتھ ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق، عراقچی اور عمار حکیم نے اس موقع پر ایران عراق تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا.
سید عباس عراقچی نے ایران عراق سیاسی مشاورت کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بغداد کا دورہ کیا.
انہوں نے اس نشست کے علاوہ وزیراعظم عراق عادل عبدالمہدی کے ساتھ بھی ملاقات کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@