ایران میں "یوم چابہار" عالمی کانفرنس کا آغاز

چابہار، 26 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں"یوم چابہار" کے عنوان سے عالمی اجلاس کا منگل کے روز اس بندرگاہ میں آغاز کیا گیا جس میں ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی کے علاوہ 17 ممالک شریک ہیں.

منعقد ہونے والے عالمی اجلاس میں بھارت سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں.
یوم چابہار کا اجلاس ایران، افغانستان اور بھارت سمیت عالمی اور قومی شپنگ لائن کے لئے ایک سنہری موقع ہے جبکہ سہ فریقی معاہدے کا ایک اہم مقصد چابہار بندرگاہ میں بڑی شپنگ کمپنیوں کی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے.
ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اور میری ٹائم اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کو بھارت تک رسائی کے لئے کیلئے چابہار ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے.
بہروز آقایی نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ چابہار کی خطے میں پوزیشن نہایت اہم ہے اور یہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے راغب کرنے کے لئے سب سے سنہری موقع ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی، بھارتی اور افغان صدور نے گزشتہ دو سال میں چابہار ٹرانزیٹی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے ذریعہ ایشیا کے جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے ممالک، روس، قفقاز، بحیرہ عمان اور اینڈین اوشن کے تمام ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات فراہم ہوگی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@