عالم اسلام کے سائنسدانوں کی پانچویں نشست پاکستان میں منعقد ہوگی

تہران، 26 فروری، ارنا - المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سائنس اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے پروگرام STEP کی پانچویں نشست پاکستانی شہر کراچی میں ہوگی جس کا مقصد مسلم سائنسدانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے.

تفصیلات کے مطابق، جامعہ کراچی کی میزبانی میں اسٹپ کی پانچویں نشست کا انعقاد کیا جائے گا.
اس حوالے سے اسٹپ کی سیکریٹری ''شقایق حق جو'' نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ نشست ہر سال منعقد ہوتی ہے اور اس بار جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس نے یہ درخواست دی تھی کہ اسٹپ کی آئندہ نشست وہاں منعقد ہو.
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 فروری سے یکم مارچ تک اسٹپ کی نشست منعقد ہوگی.
انہوں نے کہا کہ کراچی کی نشست میں صحت پر بات ہوگی اور اس کے علاوہ اچھوت کی بیماریاں اور غیر اچھوت بیماری، بیماریوں کی تشخیص اور اس کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.
شقایق حق جو نے مزید بتایا کہ اسٹپ کے آئندہ اجلاس میں ایران اور پاکستان کی اہم شخصیات کے علاوہ 70 بین الاقوامی سائنسدان بالخصوص 25 ممالک کی اہم شخصیات شریک ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ اس نشست میں عالم اسلام کی خواتین سائنسدان کے تعمیری کردار کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@