بھارت کیلئے افغانستان کی پہلی تجارتی کھیپ چابہار بندرگاہ سے روانہ

چابہار، 26 فروری، ارنا - ایران کی جنوبی بندرگاہ 'چابہار' کے ذریعے بھارت کے لئے افغانستان کی پہلی تجارتی کھیپ کو روانہ کردیا گیا ہے.

یہ بات ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے ادارہ جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل 'بہروز آقائی' نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی موجود تھے.
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تجارتی کھیپ 23 کینٹینرز پر مشتمل ہے جس میں اناج اور قیمتی پتھر ہیں.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے سالانہ ساڑھے 8 لاکھ سامان بھیجنے اور اتارنے کی گنجائش موجود ہے اور چابہار سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک با آسانی رسائی حاصل ہوگی.
یاد رہے کہ آج چابہار کی ترقی سے متعلق ایک بین الاقوامی سمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@