شام اور مزاحمتی فرنٹ کی حمایت پر فخر کرتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، 25 فروری، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی حکومت اور قوم کی مدد کو مزاحمتی فرنٹ کی حمایت سمجھاتا ہے جس پر فخر کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای" نے پیر کے روز شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ شام کی کامیابی، امریکہ اور علاقائی سامراجیوں کی شکست کی وجہ اس ملک کے صدر اور قوم کے مزاحمت اور مستحکم عزم تھا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے آئندہ میں ایسی سازشوں کے خلاف ہوشیاری پر زور دیا اور فرمایا کہ شام نے اپنے عوام کے مزاحمت کے ساتھ امریکہ، یورپ اور ان کے اتحادی حامیوں کو شکست دے دی۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ شام کی کامیابی امریکہ کے غصہ کا باعث ہے لہذا وہ نئی سازش کے لئے کوشش کر رہا ہے اور شام میں بفر زون قائم کرنا ان سازشوں میں سے ایک ہے جو یقیقنا ان کو مسترد کرنا چاہئیے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے شام اور عراق کی سرحدوں میں مسلسل موجودگی کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اسی لئے دشمن ہرگز اپنی سازشوں کو نفاذ نہیں کرسکے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے شامی صدر اور قوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@