ایرانی اسپیکر کے مشیر سے کیوبا کے سفیر کی ملاقات

تہران، 25 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات کیوبا کے سفیر "الکسیس باندریج وگا" نے ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور "امیر عبداللہیان" کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں امیر عبداللہیان نے ایران اور کیوبا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تذویری تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران اور کیوبا کے پارلیمانی تعلقات کی توسیع باہمی تعلقات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ، دونوں ممالک کے پارلیمانی اور سیاسی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ہر کسی قسم کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایرانی اسپیکر کے مشیر نے امریکی یکطرفہ پابندیوں اور پالیسیوں کا حوالہ دیتے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بین الاقوامی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیساتھ، بین الاقوامی حقوق اور قوانین کی پامالی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، وینزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک کی خودمختاری اور آزادی کی حمایت کرتا ہے ۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کے اندورنی معاملات میں ہر کسی قسم کی بیرونی مداخلت کے مخالف ہے۔
اس موقع پر کیوبا کے سفیر نے ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب دنیا کے تمام آزادی خواہوں کیلئے ایک اعلی مثال ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا، وینزویلا میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@