ایران نے پہلی بار ملکی ساختہ ریڈیو ٹیلی سکوپ کو رونما کردیا

تہران، 25 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے ملکی وسائل سے تیار کیے جانے والی پہلی ریڈیو ٹیلی سکوپ کو رونما کردیا۔

ایران خلائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ " امید شکوفا" نے اس ریڈیو ٹیلی سکوپ کی رونمائی تقریب میں کہا کہ سماج کے مختلف گروہوں بالخصوص فزکس اور فلکیات کے طالب علموں اور شائقین کو بہتر تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ریڈیو ٹیلی سکوپ جیسی سسٹم کی تعمیر کی ضرورت محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تعمیر در اصل ملک میں ترقی اور بنیادی سائنس اور ٹیکنالوجی کے لو کلائزیشن کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کا ایک مثال ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی ادارے کے سربراہ کے مطابق، رواں سال میں خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائے گا جس کا مقصد عوام کو اس ٹیکنالوجی کے ثمرات سے مستفید کروانا ہے.
انہوں نے کہا کہ عوام تک خلائی ٹیکنالوجی کی سہولیت رسائی کے لئے سینیٹنگ اور مواصلاتی سیاروں کی تیاری اور انھیں خلا میں بھیجنے کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے چھٹے ترقیاتی پروگرام اور 2025 ویژن کے تحت ملک میں خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد عوام تک سہولت فراہم کرنا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@