ایرانی صدر کا دورہ عراق تاریخی ہوگا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

بغداد، 25 فروری، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ایرانی صدر "حسن روحانی" کے آئندہ دورہ عراق کو انتہائی اہم اور تاریخی قرار دے دیا-

یہ بات "سید عباس عراقچی" نے عراقی دارالحکومت بغداد میں ایران عراق مشترکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس اجلاس میں نائب عراقی وزیر خارجہ "نزار خیر اللہ" اور عراق میں تعینات ایرانی سفیر "ایراج مسجدی" بھی شریک تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والے اجلاس میں مستقبل قریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "حسن روحانی" کے دورہ عراق کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ہونے والے دورے میں ایران اور عراق کے درمیان کئی اہم اور تعمیری قرارداد طے کیے جائیں گے جو آج کی نشست میں ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر روحانی کا دورہ عراق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم موڑ ہے۔
انہوں نے ایران عراق کی مشترکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور اسی راہ میں حائل بعض رکاوٹوں کے بارے میں مذاکرات کیا گیا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@