خطے کے قیام امن میں خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں: ایرانی وزیر دفاع

تہران، 25 فروری، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے کے قیام امن میں اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتا ہے اور اب تک پوری طرح اپنی ذمہ اری نبھانی ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے شریف یونیورسٹی میں ایرانی بحریہ کی نئی کامیابیوں سے متعلق منعقدہ تقریب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ خزر، عمان اور خلیج فارس میں ایران کے لیے بہت خاص مواقع فراہم ہیں اور اگر ہم ان مواقع سے صحیح فائدہ نہ اٹھائے تو وہ ہمارے لئے خطرہ میں بدل ہوجاتے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بہت سے افراد کا امن اس بحیرہ سے منسلک ہے جو ہم اس کے ساحل میں رہتے ہیں اس کے علاوہ دنیا کی توانائی کے ایک بڑے حصے کی فراہمی بھی ایران کے آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے۔
انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی میں ایرانی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد پانیوں میں ایرانی بحریہ اور پاسداران اسلامی انقلاب کی نیول فورس کی موجودگی کی خاطر دنیا کے ایک اہم آبناؤں کی سلامتی بخوبی فراہم کیا جاتا ہے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و سلامتی کی فراہمی ہمارے اور دوسروں کیلئے انتہائی اہم ہے اسی لئے اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران خطے میں قیام امن برقرار کرنے میں اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتا ہے اور اب تک بھی پوری طرح اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔
انہوں نے ملک کے جنوبی علاقے اور بحیرہ ہند میں ایرانی نیوی کی حالیہ مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاز اور ڈسٹرائیر جو ان مشقوں میں استعمال ہوتے تھے وہ سب مقامی طور پر بنائے گئے تھے جس سے ایران بحریہ کی ترقی اور پیشرفت ظاہر ہوتی ہے۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@