عراق، ایران سے مل کر مشترکہ صنعتی زون بنانے کا خواہاں

بغداد، 25 فروری، ارنا - وزیراعظم عراق نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے مشترکہ صنعتی زون کی تعمیر میں دلچسپی رکھتا ہے.

یہ بات ''عادل عبدالمہدی'' نے پیر کے روز عراق کے دور پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں بالخصوص سیاسی اور اقتصادی میدان میں باہمی تعاون کی توسیع پر بھی زور دیا.
وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق، اس ملاقات میں عراق میں ایرانی سفیر "ایرج مسجدی" بھی شریک تھے جہاں دونوں وفود نے صدر مملکت ایران ڈاکٹر "حسن روحانی" کے آئندہ دورہ عراق کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا.
عراقی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات میں دونوں ممالک اور پورے خطے کا فائدہ ہے.
بیان کے مطابق، سید عباس عراقچی نے عراقی وزیراعظم کو ایرانی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر روحانی کے آئندہ دورہ عراق سے دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کو بڑھانے میں بڑی مدد ملے گی.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے حال ہی میں عراق کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ صنعتی زون کے قیام کی تجویز پیش کی تھی جس کا عراقی حکام نے خیرمقدم کیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@