ایرانی فضائی بیڑے میں تین مسافربردار طیاروں کی شمولیت

تہران، 25 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے خریدے جانے والے تین ایئربس-319 مسافربردار طیاروں کو ملک کے فضائی بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے.

یہ بات ایران کی قومی ایئرلائن کمپنی ہما کی خاتون سربراہ ''فرزانہ شرفبافی'' نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ تین طیاروں میں سے ایک کو مشہد سے تہران کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر لایا گیا ہے جبکہ باقی کے دو طیارے بھی پروازوں میں شامل ہوں گے.
یورپ سے خریدے جانے والے نئے طیاروں کو نوروز کی چھٹیوں میں مسافروں کی آمد و رفت کے لئے استعمال کیا جائے گا. ایئربس طیاروں کی شمولیت سے ایران کی قومی ایئرلائن کے پاس طیاروں کی تعداد 32 ہوگئی.
یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران مخالف پابندیاں کو ہٹادیا گیا تھا جس کی بدولت ایران کی قومی ایئرلائن کمپنی نے بوئینگ، ایئربس اور اے اٹی آر کمپنیوں سے 200 نئے طیاروں کی خریداری کے لئے معاہدے دستخط کئے تھے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@