یورپ کیلئے ایرانی پروازوں کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے

تہران، 25 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن کمپنی (ہما) کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ معاشی جنگ اور دیگر مسائل کے باوجود قومی ایئرلائن کی مختلف یورپی ممالک کے لئے پروازوں کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے.

یہ بات "فرزانہ شرفبافی" نے اتوار کے روز ایرانی قومی ایئرلائن کمپنی (ہما) کی تعمیر کی 50ویں سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی ایئرلائن کمپنی (ہما) گزشتہ 57 سالوں کے دوران تمام پابندیوں کے باوجود اقتدار کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ رہی ہے.
شرفبافی نے کہا کہ ایران کی قومی ایئرلائن پر ماضی میں بھی کوئی پابندی یا حد مقرر نہیں تھی اور یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر انھیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@