ظریف کی وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، 24 فروری، ارنا- وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات کی۔

"روبن داریو مولینا" نے ایرانی دارالحکومت تہران میں "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ نے ان کے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وینزویلا کی سیاسی صورتحال کی بحالی کیلئے ایرانی حمایت کا شکریہ ادا کیا-
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے اندورنی معاملات میں ہر کسی قسم کی بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، وینزویلا کی حکومت اور قوم کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، وینزویلا صدر کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن جماعت کے درمیان کشیدگی کو بر طرف کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔
ظریف نے وینزویلا اور لاطینی امریکہ کے دوسرے ممالک کے اندورنی معاملات میں امریکی مداخلت کو بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ان اقدمات کو شکست کا سامنا ہوگا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@