پاکستان اور ایران کو دہشتگردی کے مسئلے کا مشترکہ طور پر سامنا ہے: مہدی ہنردوست

تہران، 24 فروری، ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "مہدی ہنر دوست" نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ اسلامی ملک ہیں اور ان دونوں کودہشت گردی کے مسئلے کا مشترکہ طور پر سامنا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات متعددشعبوں میں یکسانیت کی بدولت منفرد ہیں۔
ہنردوست نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام مسلم ممالک درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@