امریکہ کی آج ترقی مختلف ممالک اور قومیتوں کی کوشش کا نتیجہ ہے:  صدر روحانی

تہران، 23 فروری، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے امریکہ میں موجودہ پیشرفت اور ترقی کو دوسرے ممالک کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے صرف وہ زمانے کہ دوسرے ممالک کیساتھ رابطے میں تھا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز تہران میں علم پر مبنی کمپنیوں کے مینیجرز کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ایران اور دیگر قومیتوں کے سائنسدانوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک جو اپنے اردگرد میں دیوار بنائے تو نابود ہو جائے گا۔
انہوں نے دنیا کیساتھ آسان مواصلاتی پلوں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فرائضوں میں سے ایک دنیا کےساتھ باہمی تعلقات کو آسان بنانا ہے جبکہ امریکی صدر اپنے ملک کی سرحدوں پر ایک دیوار بنانا چاہتا ہے۔
روحانی نے ملک میں ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر بہت سی نئی ٹیکنالوجی تعمیر کی جا رہی ہیں تو ہم کو گھریلو ضروریات کو فراہم کرنے کے علاوہ اپنی مصنوعات کو غیر ملکی ممالک میں برآمد کرنا چاہیے۔
9410*274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@