ایرانی مشق ''ولایت-97' میں ملکی ساختہ"فاتح" آبدوز اور بحری جہاز'سہند' کی پہلی موجودگی

بندر عباس، 23 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے سب سے بڑی سمندری مشق 'ولایت-97' جمعہ کے روز بحریہ عمان میں شروع ہوگئی جس میں ملکی ساختہ"فاتح"سب میرین اور بحری جہاز'سہند' بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 17 فروری کو ایرانی صدر کی موجودگی میں ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے نئے آبدوز "فاتح" کو ایک خصوصی تقریب میں جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا.
تین روزہ سمندری مشق میں شریک ایرانی فورسز کی جانب سے 20 لاکھ کلومیٹر مربع رقبے میں وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا.
اس سمندری مشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ جدید جنگی آلات بالخصوص آبدوز اور سریع الحرکت کشتیوں کے ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں اپنی طاقت دیکھائے گی.
9410*274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@