ایرانی مرکزی بینک کا FATF کے نئے فیصلے کا خیر مقدم

تہران، 23 فروری، ارنا – ایرانی مرکزی بینک نے دہشت گردی کے لئے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی جانب سے ایران کو طے شدہ اصلاحات پر مکمل عمل کرنے کے لئے مزید چار مہینے کی مہلت دینے کا خیر مقدم کیا.

ایرانی مرکزی بینک نے اپنے ایک بیان میں دہشتگردی کے حوالے سے مالی معاونت کی روک تھام اور انسداد منی لانڈرنگ پر ایران کی کوششوں کی حمایت اور اس ملک کے خلاف تنبیہی اقدامات کی معطلی کی مدت کو بڑھانے کی تعریف کی.
مرکزی بینک نے اس بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ باقی دو بلوں کی تفویض جلد ہی ممکن ہو گی.
تفصیلات کے مطابق، ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ روز اپنے حالیہ اجلاس میں ایران کو اصلاحات کی تکمیل کے لئے جون 2019 تک مہلت دے دی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@