عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی  کی ایک بارپھر ایران کی دیانتداری کی تصدیق

لندن، 23 فروری، ارنا- عالمی جوہری ادارے نے اپنی 14ویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کردی.

یہ بات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب 'کاظم غریب آبادی' نے گزشتہ روز کہی۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کی 14ویں رپورٹ کے مطابق، ایران، 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر کاربند ہے۔
اس رپورٹ نے تیرہ پچھلی رپورٹوں کی طرح جوہری پروگرام میں عدم انحراف مواد کی تصدیق کی ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ عالمی ایٹمی ادارے کے غیر جانبدارنہ رویے پر زوردیتے ہوئے کہا دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران اور ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
9410*274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@