ایران میں بڑی سمندری مشق ''ولایت-97'' کا آغاز

بندرعباس، 22 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے سب سے بڑی سمندری مشق 'ولایت-97' جمعہ کے روز بحریہ عمان میں شروع ہوگئی.

تین روزہ سمندری مشق میں شریک ایرانی فورسز کی جانب سے 20 لاکھ کلومیٹر مربع رقبے میں وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا.
ولایت-97 کا خفیہ کوڈ یا زہرا (س) ہے جس میں بڑی تعداد میں بحریہ کے فضائی دفاعی نظام، جنگی طیارے، آبدوز اور جنگی کشتیاں شامل ہیں.
اس سمندری مشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ جدید جنگی آلات بالخصوص آبدوز اور سریع الحرکت کشتیوں کے ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں اپنی طاقت دیکھائے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@