خطی ملکوں کی خاموشی سے صہیونیوں کی بدمعاشی میں اضافہ ہوا ہے: قاسمی

تہران، 22 فروری، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بعض علاقائی حکومتوں کی شرمناک خاموشی کی وجہ سے آج صہیونیوں کی توہین آمیز کاروائیوں اور مقبوضہ فلسطین میں اسلامی اور تاریخی مقامات کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے.

''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں صہیونی فورسز کی جانب سے مسجد الاقصی کی توہین کی شدید مذمت کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں موجود تاریخی اور اسلامی مقامات کی پامالی ہورہی ہے جبکہ خطے کی بعض حکومتیں اس پر خاموش ہیں.
قاسمی نے بتایا کہ فلسطینی سرزمین پر صہیونی قبضے کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کی نسل کشی اور مذہبی مقامات کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب بعض خطی ممالک کی خاموشی نے صہیونیوں کے گستاخانہ اقدامات میں اضافہ کردیا ہے.
انہوں نے مقدس مقامات کے تحفظ پر فلسطینی عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلامی ممالک اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی جارحیت اور توہین آمیز اقدامات کا نوٹس لیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@