پاکستان، ایران کیساتھ ریلوے لائن کی بہتری کو تیز کرے گا

اسلام آباد، 21 فروری، ارنا - پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کوئٹہ،تفتان اور زاہدان کی ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے لئے تیزی سے کام کیا جائے گا.

یہ بات پاکستانی وزیر ریلوے ''شیخ رشید احمد'' نے جمعرات کے روز ایرانی سفیر ''مہدی ہنردوست'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے.
اس موقع پر ایرانی سفیر نے زمینی، سمندری، روڈ اور فضائی نقل و حمل سے متعلق ایران کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، علاقائی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے تجربات کے تبادلے پر آمادہ ہے.
ہنردوست نے اس ملاقات میں پاکستانی وزیر ریلوے کو قزوین-رشت-آستارہ ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے دعوتنامہ پیش کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@