قابض اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے: ظریف

تہران، 21 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے لبنان اور شام کی فضائی حدود اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے جرمن اخبار Sueddeutsche Zeitung کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے خطے میں صہیونی مہم جوئی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام پر صہیونی دراندازی مہم جوئی ہے.
ظریف نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ ایک خطرناک مسئلہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، دمشق حکومت کی باضابطہ دعوت پر شام میں موجود ہے جبکہ قابض اسرائیل شام اور لبنان کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان فوجی محاذ آرائی کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کچھ نہیں دیکھ رہا تاہم اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@