چینی گلوبل ٹائمز اخبار کا ایران، چین اور روس کے درمیان مغربی میڈیائی غلبہ سے نمٹنے پر زور

تہران، 21 فروری، ارنا – چینی گلوبل ٹائمز اخبار کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کی میڈیا کے درمیان مغربی اور امریکی میڈیائی غلبہ سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ بات "ہوشن جینگ" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے دورے کے موقع پر اس خبر رساں ادارے کے سربراہ "سید ضیاء ہاشمی" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا ایران کی حقیقتوں کو چھپانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں مگر ان کے بے بنیاد خبروں کے برعکس ایران ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔
جینگ نے کہا کہ اس ملک کی خواتین مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی عالمی میڈیا اور ایرانی نیوز ایجنسیاں بالخصوص ارنا کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی باہمی تعلقات کو فورغ دینا نہایت اہم ہے اور قریب مستقبل میں ارنا میں چینی زبان کی ویب سائٹ کا افتتاح اس ملک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا میں فارسی، انگریزی، عربی، فرانسیسی، اردو، روسی، ترک، جرمن اور ہسپانوی زبانوں میں ترجمہ ہونے والی خبریں شائع کی جاتی ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@