ایران یقینا کامیابی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے: ارنا چیف

تہران، 21 فروری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارا ملک طاقت کے ساتھ کامیابی اور ترقی کے راستوں پر گامزن ہے۔

یہ بات "سید ضیاء ہاشمی" نے بدھ کے روز ارنا کے دورے پر آئے ہوئے چین کے خبر رساں ادارے (GLOBAL TIMES) کے سربراہ "ہو شین جینگ (Hu Xinjing)" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران ایران مخالف دباؤ اور جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ چینی معاشرے میں ایران کی ایک واضح ذہنیت بنائے گا.
ہاشمی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی اعلی کارکردگیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی صورتحال میں ہمارے ملک میں دو ہزار سے زائد تعلیمی مرکز اور یونیورسٹیاں موجود اور ارنا نیوز ایجنسی کے علاوہ 30 خبر رساں ادارے بھی سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کچھ اہم صنعتیں بالخصوص تیل، پیٹروکیمیکل، نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کے سب سے اہم ممالک کا شامل اور سائنسی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 15ویں پوزیشن پر ہے.
ارنا چیف نے پابندیوں کے باوجود حالیہ برسوں میں ملکی ترقی پر زور دیا اور کہا کہ دشمن ایرانی میڈیا کی پابندیوں کے ساتھ دنیا کے عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حقیقت، کامیابیاں اور کارکردگیوں پر واقف نہیں ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارنا نیوز ایجنسی کے صحافی کو وارسا میں اینٹی ایران نشست کو کوریج کے لئے لائسنس نہیں دیا گیا اور یہ نشست امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی دوسری شکست تھی۔
ہاشمی نے کہا کہ مغرب، امریکہ اور صہیونی پر انحصار کرنے والی میڈیا ایران کے خلاف جھوٹ خبریں شائع کر رہی ہیں اور چین کو بھی اس سازشوں کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ایرانی خواتین کا کردار بہت ہی محدود تھا مگر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی حکومت، یونیورسٹیاں، وزارتخانے اور ارنا نیوز ایجنسی میں خواتین مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چینی میڈیا بالخصوص شن ہوا اور گلوبل ٹائمز خبر رساں اداروں کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا آج میڈیا کو امریکہ کے ایک طرفہ رویے کو روکنے کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@