ایران اور چین کا بین الاقوامی معاملات پر ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں: ایرانی اسپیکر

بیجنگ ، 20 فروری، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور چین، کئی اہم بین الاقوامی معاملات بالخصوص خطے میں قیام امن سے متعلق ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

یہ بات "علی لاریجانی" نے چین کے دورے پر ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکام، اقتصادی شعبوں میں ایران کیساتھ تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور اسی حوالے سے ایرانی حکام جیسی سوچ رکھتے ہیں۔
انہوں نے ایران اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر "شی جن پنگ" کے وژن کے مطابق ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ جو ایک صحیح منطق پر استوار ہے، چین کے علاوہ دوسرے خطی ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں مزید اضافہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام کیساتھ اپنے ملاقتوں میں، علاقائی سیاسی مسائل، انسداد دہشتگردی اور خطے میں قیام امن سے متعلق مذاکرات کیا گیا۔
لاریجانی نے کہا کہ ان کا دورہ چین، مارچ 2016 میں چینی صدر کے دورہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے طویل المدتی اسٹریٹجک معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ہوا۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین کے دورے میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان توانائی ،تیل، بینکنگ، ثقافت اور صنعت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی اسپیکر نے چین کے صدر اور چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین کیساتھ اپنی ملاقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہونے والی ملاقتوں میں دونوں فریقین نے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@