عمان، سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں ایران کیساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں

تہران، 20 فروری، ارنا- سلطنت عمان کے بادشاہ "سلطان قابوس" کے اعلی مشیر نے سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

یہ بات "شہاب بن طارق آل سعید" جو عمان کی اعلی ریسرچ کونسل کے سربراہ بھی ہیں، نے عمان میں تعینات ایرانی سفیر "محمد رضا نوری شاہروی" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں بہت اعلی صلاحیتیں ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اچھی سطح سے خوشی کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے بھی سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایرانی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس میدان میں دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی تعلقات اچھی سطح پر ہے جو حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان بینکاری شعبوں مزید اضافے کی وجہ سے قابل قدر ترقی کی ہے۔
گزشتہ مہینے میں بھی ایران کے جنوبی جزیرہ قشم اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا گیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@