ارنا اور چینی نیوز ایجنسیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط

تہران، 20 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور چین کے خبر رساں ادارے (GLOBAL TIMES) کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ارنا نیوز ایجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر "سیدضیاء ہاشمی" اور ان کے چینی ہم منصب "ہو شین جینگ (Hu Xinjing)" نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کا اہم مقصد دونوں نیوز ایجنسیوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھانا ہے.
یہ معاہدہ قابل تجدید ہے جس میں روس کی شمولیت کا امکان بھی ہے۔
حکومت کے تحت چلائے جانے والے چینی اخبار گلوبل ٹائمز، ملک کے اہم اخباروں میں سے ایک ہے جو انگریزی میں بھی شائع ہوتاجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،گلوبل تائمز کے میڈیا وفد نے ارنا نیوز ایجنسی کی دعوت پر ارنا ہیڈآفس کا دورہ کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ سید ضیاء ہاشمی سے بھی ملاقات کی ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@