زاہدان دہشتگرد حملہ: پاکستان، ایران سے تعاون کرے: زرداری

اسلام آباد، 20 فروری، ارنا - پاکستان کے سابق صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زاہدان دہشتگرد حملے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کرے.

ان خیالات کا اظہار ''آصف علی زرداری'' جو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں، نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے، مشترکہ سرحدوں پر پیش آنے والے حالیہ واقعہ قابل تشویش ہے.
آصف زرداری نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اگر ایران کو زاہدان حملے پر تحفظات ہیں تو اس کے ساتھ تعاون کیا جائے.
یاد رہے کہ سرحدپار دہشتگردوں نے 13 فروری کو زاہدان،خاش روڈ پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے.
بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے اس سفاکانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@