ایران جوہری معاہدے کا تحفظ برطانیہ اور جرمنی کا مشترکہ مقصد ہے

لندن، 20 فروری، ارنا - برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ایران جوہری معاہدے کا تحفظ برطانیہ اور جرمنی کے تعلقات کا ایک اہم جز ہے.

''جیرمی ہنٹ'' نے ایک جرمن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ اور جرمنی مشترکہ تعاون کے ذریعے ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کریں گے.
انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرکے دنیا کو پُرامن بنایا جائے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@