نوروز: ایران کے جنوبی جزیرے اور سواحل کی سیر کی خوشی

تہران، 20 فروری، ارنا – عید نوروز کے آغاز تک ایک ماہ سے کم باقی ہے اور سیاح نئے سال کی نسبتا طویل تعطیلات کے دوران ایران کے جنوبی علاقے کے جزیرے اور سواحل کی سیراور اس کے خواشگوار آب و ہوا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں.

خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں دو ہزار کلومیٹر ایرانی جنوبی سواحل، مغربی جنوب خرمشہر سے مشرقی جنوب چابہار بندرگاہوں تک دلکش سواحل ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے لئے خوشی سے لبریز ہے.
ایران کے خوزستان، بوشہر، ہرمزگان اور سیستان و بلوچستان صوبے ملک کے جنوبی سواحل میں واقع ہیں.
ایرانی جنوبے علاقے کو دور کرنے والے سیاح کبھی بھی کیش، قشم اور ہنگام جزیروں کی سیر کی خوشی کو فراموش نہیں کریں گے.
اس صوبوں اور سواحل کی ثقافت، مخصوص رسومات، روایتی کھانے، دستکاری صنعت، معروف یادگار، تاریخی، جدید، روایتی، قدرتی اور سیاحتی مقامات سیاحوں کو اپنی طرف سے راغب کرسکتی ہے.
ملک کے جنوبی شہروں کے باشندوں کی منفرد مہمانیت ایران کے تمام جنوبی سواحل اور جزیروں کی واحد خصوصیت ہے.
نوروز کی چھٹی کے دوران ایران بالخصوص جنوبی علاقے کی سیر خوشگوار موسم اور مختلف ثقافت اور رواج کے ساتھ واقفیت کے علاوہ ایک دوہری خوشی ہے کیونکہ نورز، اپنی اپنی روایات کے ساتھ، ایران کے سب سے خوبصورت ثقافتی نقطہ نظر سمجھا جاتا ہے.
موسم بہار کے ابتدائی دنوں میں، جبکہ کچھ ایرانی شمالی شہروں میں ہوا کا درجہ صفر اور برفباری موجود ہے بعض افراد ایران کے جنوبی جزیرے کے سواحل پر تیراکی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.
ایران کے جنوبی علاقے کو سر کرنے والے افراد ، جنوبی ساحل سے شیراز تک قریبی فاصلے کی وجہ سے، یہ خوبصورت تاریخی اور ثقافتی شہر بھی دیکھتے ہیں.

سیکیورٹی، تفریح، متعدد ثقافتی ، رواج اور سفر اور رہائش کے لئے مناسب قیمتیں ایران کے جنوبی شہروں کے سفر کی سب سے اہم خصوصیات ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@