سعودیہ کو اسمگل شدہ جوہری ٹیکنالوجی کی فراہمی امریکہ کی دوغلی پالیسی قرار

تہران، 20 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو اسمگلنگ کے ذریعے جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرکے اپنی دوغلی پالیسی کو ثابت کردیا ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکی انتظامیہ کی امتیازی پالیسی اور دوہرے معیار پر تنقید کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ سعودیہ کو امریکہ کی جانب سے اسمگل شدہ جوہری ٹیکنالوجی کی فراہمی سے امریکیوں کی دوغلی پالیسی اچھی طرح ظاہر ہوتی ہے.
ظریف نے کہا کہ آج ہمیں اور عالمی برادری کو امریکہ میں انسانی حقوق یا خطرناک جوہری ہتھیاروں سے تشویش نہیں بلکہ سعودی عرب کو اسمگلنگ کے ذریعے جوہری ٹیکنالوجی کی فروخت اصل تشویش کی بات ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@